ہر طالبعلم تک پہنچنے کیلئے

6 طریقے
اونٹاریو میں ہائی اسکول کی ٹرانسفارمیشن (ماہیتی تبدیلی)
ہر اسٹوڈنٹ (طالبعلم)انفرادی حیثیت رکھتا ہے۔ ہر ایک کی دلچسپیاں، مقاصد، اور صلاحیتیں منفرد ہوتی ہیں۔ اور ہر ایک کو ہائی اسکول میں کامیابی کیلئے یکساں مواقع ملنے چاہیئیں۔
یہی وجہ ہے کہ ہم نے 6 ویز (طریقے) تیار کئے ہیں۔
یہ جدید طرز کے چھہ نئے پروگرام ہمارے اسٹوڈنٹس سکسیس انیشے ایٹِو (طلباء کی کامیابی کیلئے اقدامات) کا گویا دل ہے۔ یہ پروگرام اونٹاریو ہائی اسکول کے اسٹوڈنٹس (طلباء) کو جہاں اس صوبے کے تمام ہائی اسکولوں کی تعلیم کو بہتر کر رہے ہیں، وہیں گریجویشن کیلئے بھی مطلوبہ کریڈٹس (درجوں) کے حصول میں زائد مواقع دیتے ہیں۔.
اسٹوڈنٹس (طلباء) اپنے ہائی اسکول میں سیکھنے کے ایکسپیریئنس (عملی مشاہدہ) کو پسند کے مطابق منتخب کرسکتے ہیں جو ان سے متعلقہ ہے۔ اور وہ یہی عنصر ہے جو انکی انفرادی کامیابیوں کیلئے منفرد تبدیلی لاسکتا ہے۔.





